صبح کی پکار
اٹھو! بیٹا آنکھیں کھولو اٹھو! بیٹا آنکھیں کھولو بستر چھوڑو اور منہ دھولو اتنا سونا ٹھیک نہیں وقت کا کھونا ٹھیک نہیں سورج نکلا تارے بھاگے دنیا والے سارے جاگے پھول کھلے خوش رنگ رنگیلے سرخ رنگ ، سفید اور پیلے پیلے تم بھی اٹھ کر باہر جاؤ ایسے وقت کا لطف اٹھاؤ
Ad
Poetry Books 50% Off
Bestselling collections from top poets
Shop Now →
