نعت رسول مقبول
سکون پایا ہے بیکسی نے حدود غم سے نکل گیا ہوں خیال حضرتﷺ جب آگیا ہے تو گرتے گرتے سنبھل گیا ہوں ❤ کبھی میں صبح ازل گیا ہوں کبھی میں شام ابد گیا ہوں تلاش جاناں ﷺ میں کتنی منزل خدا ہی جانے نکل گیا ہوں ❤ حرم کی تپتی ہوٸ زمیں پر جگر بچھانےکی آرزوتھی بہار خلد بریں ملی تو بچا کے دامن نکل گیا ہوں❤ میرے جنازے پہ رونے والوں فریب میں ہوبغور دیکھو مرا نہیں ہوں غم نبیﷺ لباس ہستی بدل گیا ہوں ❤ یہ شان میری یہ میری قسمت خوشا محبت رہے عقیدت زباں پہ آتے ہی نام نامیﷺ ادب کے سانچے میں ڈھل گیا ہوں ❤ بفیض حسان ابن ثابت برنگ نعت نبی اکرمﷺ قمر میں شعر و سخن کی لے میں ادب کے موتی اگل گیا ہوں❤ 🌼❤🌺صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم🌺❤🌼
Ad
Poetry Books 50% Off
Bestselling collections from top poets
Shop Now →
