میرے دل میں تیرے سوا کون ہے
میرے دل میں یہ تیرے سوا کون ہے تونہیں ہے تو تیری جگہ کون ہے؟ کیا کہوں دین و دُنیا سے دِل اُٹھ گیا میرے پہلوسے اُٹھ کے گیا کون ہے ہم مُحبت میں ہارے ہوئے لوگ ہیں اور مُحبت میں جیتا ہوا کون ہے؟ تو نے جاتے ہوئے یہ بتایا نہیں میں تیرا کون ہوں تو میرا کون ہے؟
Ad
Poetry Books 50% Off
Bestselling collections from top poets
Shop Now →
