"ماں"
اے رب… یہ ماں کیسی چیز ہے؟ کس مٹی سے بنی، کس روشنی سے سجائی گئی؟ چہرہ انسان جیسا، آنکھیں بھی انسان جیسی، پر یہ انسان نہیں… یہ کچھ اور ہے، کچھ الگ، کیسے کوئی انسان سوچ سکتا ہے دوسروں کے دکھ، درد، خوشی کے بارے میں؟ کیسے یہ ماں اپنے آپ کو بھلا کر، اپنی توانائی، اپنی خوشی، اپنی زندگی سب قربان کر دیتی ہے؟ کیسے وہ ہر پل اپنے گھر، اپنے بچوں کے لیے جیتی ہے، بغیر کسی شکایت کے، بغیر کسی تھکن کے؟ اے رب… یہ ماں تیری سب سے بڑی تخلیق ہے، یہ تیرا سب سے خالص عکس ہے، میں حیران ہوں، میں سجدہ کرتا ہوں، اس ماں کے نام جو سب کچھ ہونے کے باوجود، ہمیشہ سب کے لیے ہے۔
Ad
Poetry Books 50% Off
Bestselling collections from top poets
Shop Now →
