"کون ہے جو میرا لاانتہا ہو"
مجھے ایک شخص چاہیے جو لفظوں سے بیزار ہو جو خامشی میں کائنات کے راز سن سکے جس کی نیندیں بھی نجوم کی گواہ ہوں اور جاگنا، محض ایک فلکی حادثہ میں تھک چکا ہوں فلسفہ لکھتے لکھتے اب صرف کسی کی آنکھوں میں وجود کا مفہوم تلاشنا ہے محبت؟ وہ تو ایک پرانا عذاب ہے میں تو اُس کے ساتھ وقت کے آغاز سے پہلے کا دکھ بانٹنا چاہتا ہوں جو کہے کہ "ہم پہلے بھی کسی بگ بینگ میں ساتھ تھے" اور اگلی تباہی میں بھی اکٹھے فنا ہوں گے بس، ایک ایسا شخص چاہیے جس کے ساتھ میں خامشی میں اپنی لامحدود محبت دفن کر سکوں
Ad
Poetry Books 50% Off
Bestselling collections from top poets
Shop Now →
