بچپن
بچپن کی گلیوں میں پھرتا تھا میں، ہر خوشی کو ہنسی میں بکھرتا تھا میں۔ ساتھیوں کو کھلونے دیا کرتا تھا، چاکلیٹ، مٹھائی لایا کرتا تھا۔ ہر شام تھی محفل، ہر بات تھی پیار، قہقہوں سے سجا تھا وہ دنیا کا پیار۔ کھیلوں میں کھو کر گزرتے تھے دن، دل تھا شفاف، نہ تھی کوئی تھکن۔ اب یادوں کی بستی میں رہتا ہوں میں، وہ بیتا ہوا کل بہت چاہتا ہوں میں۔
Ad
Poetry Books 50% Off
Bestselling collections from top poets
Shop Now →
