"ایک اور جنگ ،,"
جنگ ہو رہی ہے کہتے ہیں بہت دور ہے مگر عجیب بات ہے مرتے ہوئے بچے ہمیں بالکل قریب نظر آتے ہیں ہم موبائل کھولتے ہیں اور فوراً سمجھ جاتے ہیں کون مجاہد ہے اور کون شیطان ہمیں سب پتا ہے سوائے اس کے کہ ہم کیا ہیں ایک ماں چیخ رہی ہے اور ہم کمنٹ میں لکھ رہے ہیں “بہت افسوس ہوا” پھر اگلی ویڈیو پر ہنس بھی لیتے ہیں سچ تو یہ ہے جنگ وہاں نہیں ہو رہی جہاں گولیاں چل رہی ہیں جنگ یہاں ہے جہاں انسان آہستہ آہستہ انسان ہونا چھوڑ رہا ہے…
Ad
Poetry Books 50% Off
Bestselling collections from top poets
Shop Now →
